ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

Mon, 16 Sep 2024 18:37:11    S.O. News Service

ٹمکورو 16 / ستمبر (ایس او نیوز) تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق گاوں میں بٹھائی گئی گنیش مورتی کو اتوار کے دن دوپہر تین بجے ڈبونے کے لئے جلوس کی شکل میں تالاب تک لے جایا گیا ۔ جب دیانند اور شرت  گنیش کی مورتی اٹھا کر ڈبونے کے لئے پانی میں اترے تو تالاب کی تہہ میں موجود کیچڑ میں ان کے پیر دھنس گئے تو ان کے لئے تیرنا ممکن نہیں ہوا اور انہوں نے مدد کے لئے چیخ و پکار شروع کی ۔ یہ دیکھ کر شرت کا باپ ریونّا انہیں بچانے کے لئے تالاب میں کود گیا مگر ریونّا چونکہ تیرنا نہیں جانتا تھا اس لئے وہ بھی اپنے بیٹے اور دوسرے نوجوان کے ساتھ پانی میں ڈوب گیا ۔  

    حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر غرقاب افراد کی لاشیں تالاب سے باہر نکالنے کی کارروائی انجام دی ۔ 


 


Share: